حروف ابجد
بِسْمِ اللہ ِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی الہٖ کما تُحبُ وترضیٰ لہ
علم الاعداد :
علم الاعداد انعامات الہیہ میں سے ایک بزرگ و شریف علم ہے جس کی بنیاد ایک تا نو مفرد اعداد پر محیط افادیت کے لحاظ سے بے مثل ہے یہی مفرد اعداد تمام کائنات و موجودات عالم پر حاوی اور احاطہ کئے ہوئے ہے اور کائنات کا شمار و حساب بھی ان اعداد کا رہین منت ہے دنیا کا کوئی دینوی یا دینی علم ہو اس کے بغیر نا مکمل ہے ۔
حروفِ ابجد یہ ہیں:
ہر نام کے لفظ کی عددی قیمت معلوم کی جاتی ہے اور پھر ان اعداد کا حاصل مجموعہ لے کر اس کو مفرد عدد میں تبدیل کر دیا جاتا ہے اس طرح نام کی عددی قیمت معلوم ہو جاتی ہے ۔
تشدید کرنے والے حروف و اور حمزہ کا کوئی عدد شمار نہیں ہوتا اسی طرح ہر چھوٹا الف بھی اپنا کوئی عدد شمار میں نہیں لاتا ۔
مثال کے طور پر نام محمد علی
م 40۔ ح 8۔ م 40۔ د 4۔۔۔۔۔ ع 70۔ ل 30۔ ی 10۔
اعداد 10+30+70+4+40+8+40
کل مجموعہ 202
مفرد 4=2+0+2
۔
Comments
Post a Comment